۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ/ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کا انتظار کرنے والے شخص کے عاقبت بخیر ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "كمال الدين" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

مَن ماتَ مُنتَظِرًا لِهذَا الأَمرِ كانَ كَمَن كانَ مَعَ القائِمِ في فِسطاطِهِ ، لا بَل كانَ كَالضّارِبِ بَينَ يَدَي رَسولِ اللّه ِ صلي الله عليه و آله بِالسَّيفِ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص اس امر (ظہور قائم) کے انتظار میں اس دنیا سے چلا جائے تو وہ اس شخص کی مانند ہے کہ جو گویا حضرت حجت (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ساتھ ان کے خیمے میں ہو۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ اس شخص کی طرح ہے کہ جو رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت میں تلوار سے جہاد کرے۔

كمال الدين : ۳۳۸ / ۱۱ عن المفضّل بن عمر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .